فهرس الكتاب

الصفحة 156 من 179

فوائد و ثمرات

1۔دنیا وآخرت کی خوشخبری حاصل ہونا۔فرمان الٰہی ہے:

ترجمہ:''بے شک جو لوگ ایمان لائے اور متقی ہوئے۔ان کے لئے دنیا کی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے''۔ (یونس:63) ۔

2۔مددو نصرت خداوندی:

ترجمہ:''بے شک اللہ تعالیٰ متقین کیساتھ ہے جو لوگ نیکوکارہیں (نحل:128)

3۔درست راستے کی ہدایت ملنا:

ترجمہ:''اگر تم اللہ تعالیٰ سے ڈروگے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے فرقان (پیدا) کر دے گا۔'' (سورۂ انفال:29)

فرقان سے تم حق و باطل میں فرق اور درست راہ کی راہنمائی حاصل کرسکوگے۔

4۔گناہوں کی بخشش ملنا:

ترجمہ:''او رجوشخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا تو اسکے گناہوں کو مٹادیا جائے گا اور اجر و ثواب میں اضافہ کر دیا جائے گا۔'' (سورۂ نساء:129) ۔

5۔کشادگی و آسانی پیدا ہونا:

ترجمہ:''اور جو اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا تو اسکے کاموں کوآسان کر دیاجائے گا۔'' (سورۂ طلاق:4) ۔

''اور جو اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا تو اللہ اس کیلئے (پریشانیوں ) سے نکلنے کی راہ پیدا کردے گا۔اور اس کو وہاں سے رزق ملے گاجہاں گماں بھی نہ ہوگا۔'' (سورۂ طلاق:2۔3) ۔

6۔''عذاب سے نجات ملنا:

ترجمہ:''بے شک اللہ تعالیٰ متقی لوگوں سے محبت کرتا ہے۔'' (مریم:72) ۔

7۔باعزت ہونا:

ترجمہ:''اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ باعزت وہ ہے جو سب سے زیادہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت