فهرس الكتاب

الصفحة 157 من 179

متقی ہے۔'' (سورۃ الحجرات:13) ۔

8۔اللہ کی محبت ملنا:

ترجمہ:''بے شک اللہ تعالیٰ متقی لوگوں سے محبت کرتا ہے۔'' (سورۂ توبہ:4) ۔

9۔کامیابی ملنا:

ترجمہ:''اور اللہ سے ڈرو تاکہ کامیاب ہوجاؤ۔'' (سورۃ البقرہ:189) ۔

10۔عمل صالح کاضائع نہ ہونا:

ترجمہ:''بے شک جو تقویٰ اختیار کرے اور صبر کرے تو اللہ تعالیٰ ایسے نیکی کرنے والوں کوضائع نہیں کرتا۔'' (سورۂ یوسف:9) ۔

11۔نیکیوں کی قبولیت:

ترجمہ:''بے شک اللہ تعالیٰ متقین کاعمل قبول فرماتا ہے۔'' (سورۂ مائدہ 27) ۔

12۔جنت کاحصول ہونا:

ترجمہ:''بیشک متقین،جنتوں اور پانی کے چشموں میں رہیں گے'' (الذاریات:15)

13۔مختلف انعامات کاملنا:

ترجمہ:''بے شک متقین کامیاب ہوں گے۔باغات و انگور ہوں گے۔ہم عمر کنواری دوشیزائیں اور لبالب جام ہوں ''۔ (سورۃ النساء:31۔34) ۔

14۔اللہ رب العزت کی قربت اور دیدار کاحصول ہونا:

ترجمہ:''بے شک متقین لوگ باغات اور نہروں میں رہیں گے اور ان کیلئے قدرت رکھنے والے مالک کے ہاں من پسند جگہ ہوگی'' (سورۃ القمر:55) ۔

15۔دل کی پاکیزگی اور سلامتی کاملنا:

ترجمہ:''دنیاکے گہرے دوست قیامت کے دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔مگر متقی لوگ دشمن نہ ہوں گے۔'' (سورۃ الزخرف:67) ۔

16۔اصلاح عمل اور مغفرت کاحصول:

ترجمہ:''اے ایمان والو!پختہ بات کرو اور اللہ سے ڈرو۔اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت