اَنْوَاعُ الْعَذَابِ فِی الْقَبْرِ
مسئلہ110 کافر، منافق اور گنہگار آدمی کو قبر میں درج ذیل دس قسم کے عذاب یا ان میں سے بعض عذاب دیئے جائیں گے۔
1 قبرمیں شدید خوف اور گھبراہٹ کا عذاب۔
2 جنت سے محرومیت کی حسرت کا عذاب۔
3 جہنم کی زہریلی اور گرم ہوا کا عذاب۔
4 جہنم میں اپنی رہائش کا خوفناک منظر دیکھنے کا عذاب۔
5 آگ کے بسترکا عذاب۔
6 آگ کے لباس کا عذاب۔
7 قبر کے شکنجے میں جکڑے جانے کا عذاب۔
8 لوہے کے گرزوں سے مارے جانے کا عذاب۔
9 سانپوں اور بچھوؤں کے ڈسنے کا عذاب۔
10 برے اعمال کا انتہائی مکروہ انسانی شکل میں آکر ڈرانے کا عذاب۔
وضاحت: مذکورہ بالاتمام عذابوں کی اقسام کے بارے میں احادیث آئندہ مسائل میں ملاحظہ فرمائیں۔
مسئلہ111 گنہگار آدمی قبر میں انتہائی گھبراہٹ اور خوف کے عالم میں اٹھ کر بیٹھتا ہے۔