الصفحة 7 من 180

اے لوگو، جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہو!

بشیر اورنذیر بنا کر بھیجے گئے رسول … حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم … کی بات ذرا غور سے سنو!

{ مَا رَأَیْتُ مَنْظَرًا قَطُّ اِلاَّ الْقَبْرَ اَفْظَعَ مِنْہُ }

''میں نے قبر سے زیادہ سخت گھبراہٹ والی جگہ

اور کوئی نہیں دیکھی۔'' (ترمذی)

اے ہوش و گوش رکھنے والو…!

اے دل اور دماغ رکھنے والو…!

اے تنہائی ، تاریکی اور وحشت کی وادی پُر خطر میں قدم رکھنے والو…!

سنو، بے بسی اور بے کسی کے اس سفر پُر خطر میں ایمان اور نیک اعمال … نماز ، زکاۃ، روزہ ، حج، عمرہ، تلاوت قرآن، ادعیہ و اذکار، صدقہ و خیرات ، نوافل ، اطاعت والدین، صلہ رحمی، یتیموں اور بیواؤں سے حسنِ سلوک، عدل و انصاف ،امر بالمعروف اور نہی عن المنکر وغیرہ… ہی زاد سفر ہوں گے ، جو گھبراہٹ بھی دور کریں گے، روشنی بھی دیں گے ، تنہائی بھی دور کریں گے اور جسم و جان کے لئے سامان راحت بھی مہیا کریں گے۔

پس اے وادی پُر خطر کے مسافرو…!

روانگی سے پہلے انسانوں کے سب سے بڑے محسن ، سب سے بڑے مشفق ،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت