الصفحة 62 من 234

باب 5(Chapter)کے مضامین

امانتوں کی دوسری قسم مال ہے، اور یہ دیوان (یعنی رجسٹرار) خاصّہ و عامّہ، ودیعت {کوئی چیز تحفہ کی صورت میں دینا} ، شرکت، توکل، مضاربت، یتیم کے مال، اور وقف وغیرہ پر مشتمل ہے، اور صدقہ، خیرات فقراء کو، مسکینوں کو، اور عاملین {زکوٰۃ و صدقات جزیہ وغیرہ اکٹھا کرنے والے تحصیلدار} ، مؤلفۃ القلوب {کسی کا دل مائل بہ اسلام کرنے} کیلئے، غلام آزاد کرانے میں، قرضداروں کو دینا، اللہ کی راہ میں دینا اور مسافروں کی مدد کو شامل ہے۔ (توبہ:60) ۔

امانتوں کی دوسری قسم مال سے تعلق رکھتی ہے جیسا کہ قرض اور دین {جرمانہ وغیرہ} کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا فَلْیُؤَدِّ الَّذِی اوْتُمِنَ اَمَانَتَہٗ وَلْیَتَّقِ اللّٰه رَبَّہٗ (بقرہ:283)

پس اگر تم میں سے ایک {شخص} دوسرے کا اعتبار کرے تو جس پر اعتبار کیا گیا ہے اُسے چاہئے کہ قرض دینے والے کی امانت کو ادا کر دے، اور اللہ سے، جو اس کا رب {اور پروردگار} ہے، ڈرے۔

اس قسم میں اعیان {جن کی مدد کی جائے} ، دیوان (رجسٹرار) خاصّہ و عامّہ، مثلًا ودیعتیں {تحفے} اور شریک (پارٹنر) ، مؤکل، مضارب (کاشتکار) ، یتیم کا مال، وقف (ٹرسٹ) ، سامان کی قیمت ادا کرنا، قرض، عورتوں کے مہر، منافع کی اُجرتیں وغیرہ شامل ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ ھَلُوْعًا، اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ جَزُوْعًا، وَّ اِذَا مَسَّہُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا ، اِلَّا الْمُصَلِّیْنَ الَّذیْنَ ھُمْ عَلٰی صَلَاتِھِمْ دَائِمُوْنَ، وَالَّذِیْنَ فِیْ اَمْوَالِھِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ، لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُوْمِ، الی قولہ وَالَّذِیْنَ لِاَمَانَاتِھِمْ وَ عَھْدِھِمْ رَاعُوْنَ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت