الْعَافِیَۃَ۔'' [1]
''میں نے اس منبر پر ابوبکر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا:''میں نے گزشتہ سال اسی دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا۔''
پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔پھر ارشاد فرمایا:''میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
''کلمۂ اخلاص کے بعد تمہیں عافیت جیسی کوئی نعمت نہیں دی گئی، پس تم اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو۔''
اور ایک دوسری روایت میں ہے:
''فَخَنَقَتْہُ الْعَبْرَۃُ ثَلَاثَ مِرَارٍ، ثُمَّ قَالَ:…… الحدیث۔'' [2]
''آنسوؤں نے تین مرتبہ ان کی آواز کو دبا دیا۔پھر انہوں نے فرمایا… الحدیث''
امام احمد نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:
''إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رضی اللّٰهُ عنہ لَمَّا حَضَرَتْہُ الْوَفَاۃُ قَالَ:''أَيُّ یَوْمٍ ہٰذَا؟''
قَالُوْا:''یَوْمُ الْإِثْنَیْنِ۔''
قَالَ:''فَإِنْ مِتُّ مِنْ لَّیْلَتِيْ، فَلَا تَنْتَظِرُوْا بِيَ الْغَدَ، فَإِنَّ
[2] المرجع السابق، جزء من رقم الحدیث ۴۴، ۱/۱۷۳۔شیخ احمد شاکر نے اس کی [سند کو صحیح] قرار دیا ہے۔ (ہامش المسند ۱/۱۷۳) ۔