فهرس الكتاب
۴: شوہر، ساس، سسر اور شوہر کے خاندان کے دوسرے افراد: دیور، جیٹھ اور نندوں وغیرہ سے ، کہ وہ اپنے گھروں میں آنے والی لوگوں کی بیٹیوں کے متعلق یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں ، کہ لوگوں نے اپنی بہت ہی قیمتی متاع ان کے سپرد کی ہے ، اور جو طرزِ عمل وہ ان کے ساتھ اختیار کریں گے، غالبًا ویسا ہی معاملہ دوسروں کے گھروں میں جانے والی ان کی بیٹیوں سے کیا جائے گا۔لہٰذا دوسرے لوگوں کی بیٹیوں کے ساتھ بُرا سلوک کر کے اپنی بیٹیوں کے لیے کانٹے نہ بوئیں۔
وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالیٰ عَلیٰ خَیْرِ خَلْقِہٖ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَأَتْبَاعِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ ، وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔