فهرس الكتاب

الصفحة 36 من 119

ہو (تو) ''؟ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یقینا (جواب میں) فرما دیتے: ''اگرچہ ایک ہی ہو۔'']

ب: حضرت ائمہ احمد، الطبرانی اور حاکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' مَنْ کَانَ لَہُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ، فَصَبَرَ عَلَی لَأْوَائِہِنَّ وَضَرَّائِہِنَّ وَسَرَّائِہِنَّ أَدْخَلَہُ الْجَنَّۃَ بِفَضْلِ رَحْمَتِہِ إِیَّاھُنَّ۔''

''جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کی شدت، سختی اور خوشی پر صبر کرے، تو اللہ تعالیٰ ان [بیٹیوں] پر اس کی شفقت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل فرما دیں گے۔''

ایک شخص نے عرض کیا:

''أَوِ اثْنَتَانِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟''

[''یا رسول اللہ! یا دو بیٹیاں'' [یعنی اگر تین کی بجائے دو بیٹیاں ہوں تو]

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ا۔''' 'یا دو'' (یعنی دو بیٹیاں ہوں، تو وہ دو بھی اس کو جنت میں داخل کروانے کا سبب بنیں گی۔)

آدمی نے عرض کیا: ''أ؟''

[''یارسول اللہ! یا ایک؟'']

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''أوْ وَاحِدَۃٌ۔'' [1]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت