فهرس الكتاب

الصفحة 51 من 119

ا: حضرات ائمہ احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ، ابن حبان اور حاکم نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

''لَا نِکَاحَ إِلَّا بِوَلَيٍّ'' [1]

[''ولی کے بغیر نکاح ہی نہیں۔'']

اس پر امام ترمذی نے درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:

[بَابُ مَا جَائَ لَا نِکَاحَ إِلَّا بِوَلي] [2]

[ (حدیث میں) جو آیا ہے کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں، اس کے متعلق باب]

امام ابن ماجہ نے لکھا ہے:

[لَا نِکَاحَ إِلَّا بِوَلِيِّ] [3]

[2] جامع الترمذي ۴/۱۹۱۔

[3] سنن ابن ماجہ ۱/۳۴۶۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت