فهرس الكتاب

الصفحة 87 من 103

ساتھ ساتھ ہی رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی اطاعت کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ مثلا ً سورۂ آل ِ عمران کی آیت:۳۲ اور ۱۳۲ ،سورۂ نساء کی آیت: ۵۹ ، سورۂ مائدہ کی آیت:۹۲ ، سورۂ انفال کی آیات: ۱،۲۰،۴۶ ، سورۂ نور کی آیت: ۵۴ اور ۵۶ ،سورۂ محمد کی آیت: ۳۳ ، سورۂ مجادلہ کی آیت: ۱۳ اور سورۂ تغابن کی آیت: ۱۲ کاترجمہ پڑھ کر دیکھ لیں ۔ اِن تمام آیات میں بھی اتّباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم دیا گیا ہے ۔ کہیں فرمایا: {أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَأَطِیْعُوْا الرَّسُوْل} کہیں فرمایا: {أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ} کسی جگہ ارشاد ہے: {أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ} اور کسی آیت میں ارشاد ہے: {أَطِیْعُوْا الرَّسُوْلَ}

ان سب جگہوں پر ایک ہی مطالبہ کیاگیاہے کہ فرمان ِ الٰہی کی تعمیل کرو اور ارشاد ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو ۔ سورۂ انفال کی آیت: ۲۴ میں ایمان والوں کو حکم دیتے ہوئے فرمایا ہے:

{ یٰآأَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَادَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیْکُمْ}

'' اے ایمان والو ! اللہ اور اُس کے رسول کی پکار پر لبیّک کہو جبکہ رسول تمہیں اُس چیزکی طرف بلائیں جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے ۔''

سورۂ نساء آیت: ۸۰ میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو اطاعت ِ الٰہی قرار دیتے ہوئے فرمایا:

{مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰہَ }

'' جس شخص نے رسولُ اللہ کی اطاعت کی ،اُس نے دراصل اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ۔''

سورۂ آل عمران کی آیت:۳۱ میں اطاعت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حبِّ الٰہی کا معیار قرار دیا گیا ہے ، چنانچہ ارشادِربّانی ہے:

{ قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ علیہم السلام }

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت