فهرس الكتاب

الصفحة 103 من 110

اﷲ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے اور مزید ترقیوں پر گامزن کرے اور آپ کے ذریعے ہندوستان کے مختلف صوبوں،شہروں اور ضلعوں میں،حتی کہ بمبئی،علی گڑھ بستی وغیرہ میں آپ کے منصوبوں کے مطابق دینی خدمات و تعمیرات کو انجام دلا دے۔

مولانا موصوف کی یہ تمام داستان علما و طلبا کے لیے داستانِ عبرت و بصیرت ہے۔اﷲ تعالیٰ کی یہ شانِ کریم ہے کہ جس طرح چاہے نواز دے اور جسے چاہے کامیاب بنا دے۔ [1]

فاضل گرامی مولانا عبدالحمید صاحب رحمانی (ا) کی خدمت میں یہ شعر عرض کرتا ہوں ع

تا قیامت پھولتا پھلتا رہے تیرا چمن

حشر کے دن تک تیرا گردش میں پیمانہ رہے

ہم اپنی طرف سے بھی اور مولانا کی طرف سے بھی یہ شعر خدا کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں ع

جو کچھ ہوا ہوا کرم سے تیرے

جو کچھ ہو گا ہو گا تیرے کرم سے

اساتذہ کرام کی خدمات کے چند واقعات

امام نووی رحمہ اللہ نے ''تہذیب الأسماء'' میں یہ نقل کیا ہے کہ مجھے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت