فهرس الكتاب

الصفحة 38 من 110

تعلیم و تربیت کا باہم تعلق

تعلیم کے ساتھ اﷲ تعالیٰ نے تربیت پر بھی زور دیا ہے۔قرآن کریم میں ارشاد ہے:

{هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ} (الجمعہ:2)

''اس نے ان ناخواندہ لوگوں میں انہی میں سے رسول بھیجا ہے جو ان کو اس کے احکام پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے (یعنی تربیت و تزکیہ کرتا ہے،ان کے اخلاق کو سنوارتا ہے اور باطن کو پاکیزہ کرتا ہے) اور علم و حکمت کی بات بتاتا ہے (یہ تعلیم کی طرف اشارہ ہے) حالانکہ اس سے پہلے وہ لوگ کھلی گمراہی میں تھے۔''

نیز حدیث شریف میں ارشاد ہے:

(( بُعِثْتُ لَأُتَمِّمَ مَکَارِم الْأَخْلاَقِ ) ) [1]

''میں اچھے اخلاق کو سکھلانے کے لیے مبعوث کیا گیا ہوں۔''

نیز ایک حدیث میں،جو مشکات شریف میں وارد ہے،فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت