فهرس الكتاب

الصفحة 175 من 720

''مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔'' [1]

فرمانِ نبوی ہے:'اَلْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَہُ النَّاسُ عَلٰی دِمَائِہِمْ وَأَمْوَالِہِمْ'

''مومن وہ ہے جس پر لوگ اپنے خون اور مالوں کے سلسلے میں اعتماد اور بھروسا کریں۔'' [2]

9: اس کے لیے نرمی اور تواضع سے کام لے،تکبر و غرور سے احتراز کرے اور اسے اس کی جائز جگہ سے اٹھا کر خود وہاں نہ بیٹھے۔ارشادِ باری ہے:

{وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا ۖ إِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ} ''اور (ازراہِ تکبر) لوگوں سے اپنی گال نہ پھلا اور زمین پر اترا کر نہ چل،یقینا اللہ تعالیٰ اترانے والے خود پسند سے محبت نہیں کرتا۔'' [3] فرمانِ نبوی ہے:'إِنَّ اللّٰہَ أَوْحٰی إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتّٰی لَا یَفْخَرَ أَحَدٌ عَلٰی أَحَدٍ'

''اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ ایسی تواضع کرو کہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے۔'' [4]

آپ نے فرمایا:'مَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلّٰہِ إِلَّا رَفَعَہُ اللّٰہُ' ''جو اللہ تعالیٰ (کی رضا) کے لیے تواضع اور عاجزی اختیار کرتا ہے،اللہ تعالیٰ اسے رفعت اور بلندی عطا کرتا ہے۔'' [5]

آپ سیدالمرسلین ہونے کے باوجود بھی تواضع پسندتھے،بیوگان اور مساکین کے ساتھ چلنے اور ان کے کام کرنے کے معاملہ میں تکبر اور غرور نہیں کرتے تھے۔

آپ کا فرمان ہے:'اَللّٰہُمَّ!أَحْیِنِي مِسْکِینًا،وَ أَمِتْنِي مِسْکِینًا،وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَۃِ الْمَسَاکِینِ'

''اے اللہ!مجھے مسکین ہی زندہ رکھ،مسکین بنا کر ہی موت دینا اور مساکین کے زمرہ میں مجھے اٹھانا۔'' [6]

[2] [صحیح] جامع الترمذي، الإیمان، باب ماجاء في أن المسلم من سلم المسلمون من لسانہ و یدہ، حدیث: 2627 وقال: ہذاحدیث حسن صحیح۔ اسے امام حاکم اور ذہبی نے امام مسلم کی شرط پر صحیح کہا ہے۔

[3] لقمٰن 18:31۔

[4] صحیح مسلم، الجنۃ ونعیمہا، باب الصفات التي یعرف بہا في الدنیا أہل الجنۃ وأہل النار، حدیث: 2865۔

[5] صحیح مسلم، البر والصلۃ، باب استحباب العفو والتواضع، حدیث: 2588۔

[6] [ضعیف] سنن ابن ماجہ، الزہد، باب مجالسۃ الفقراء، حدیث: 4126، اس کی سند ابوالمبارک اور یزید بن سنان کی و جہ سے ضعیف ہے۔ مستدرک حاکم (322/4) میں اس کا ایک شاہد ہے جس کی سند خالد بن یزید بن ابی مالک عن ابیہ کی و جہ سے ضعیف ہے اس کے دیگر شواہد بھی ضعیف ہیں ، لہٰذا یہ روایت غیر ثابت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت