فهرس الكتاب

الصفحة 219 من 720

(( کُلُوا وَاشْرَبُوا وَالْبَسُوا وَتَصَدَّقُوا فِي غَیْرِ إِسْرَافٍ وَّلَا مَخِیلَۃٍ ) )

''کھاؤ،پیو،پہنو اور خیرات کرولیکن اسراف اور بڑائی کے بغیر۔'' [1]

اسی طرح آپ نے جائز وناجائز اور مستحسن ومکروہ لباس کی پوری وضاحت فرما دی ہے۔بنا بریں ہر مسلمان پر لازم ہے کہ درج ذیل آداب کا التزام کرے۔

1: مرد ریشمی لباس کا استعمال کسی طرح بھی نہ کرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

'لَا تَلْبَسُوا الْحَرِیرَ،فَإِنَّہُ مَنْ لَّبِسَہُ فِي الدُّنْیَا لَمْ یَلْبَسْہُ فِي الْآخِرَۃِ' ''ریشم نہ پہنو،جو اسے دنیا میں پہنتا ہے،وہ آخرت میں اسے نہیں پہن سکے گا۔'' [2]

ایک دن آپ نے ریشم اپنے دائیں ہاتھ میں اور سونا بائیں ہاتھ میں لیا اوریوں فرمایا:

'إِنَّ ھٰذَیْنِ حَرَامٌ عَلٰی ذُکُورِ أُمَّتِي' ''یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔'' [3]

نیز یہ بھی فرمایا:'حُرِّمَ لِبَاسُ الْحَرِیرِ وَالذَّھَبِ عَلٰی ذُکُورِ أُمَّتِي وَأُحِلَّ لإِِنَاثِھِمْ'

''ریشمی لباس اور سونا میری امت کے مردوں کے لیے حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہے۔'' [4]

2: شلوار،قمیص،کوٹ اور چادر وغیرہ اتنے لمبے نہیں ہونے چاہئیں کہ ٹخنوں سے نیچے تجاوز کر جائیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

(( مَا أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ مِنَ الإِْزَارِ فَفِي النَّارِ ) )''تہبند کا جتنا حصہ ٹخنوں سے نیچے ہوگا جہنم میں (لے جانے کا باعث) ہو گا۔'' [5]

نیز فرمایا: (( اَلإِْسْبَالُ فِي الإِْزَارِ وَالْقَمِیصِ وَالْعِمَامَۃِ،مَنْ جَرَّمِنْھَا شَیْئًا خُیَلَائَ لَمْ یَنْظُرِ اللّٰہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ) )

''تہبند،قمیص،اور پگڑی میں ''اسبال'' (نیچے گھسٹنے کا احتمال) ہے۔جو انھیں تکبر کے طور پر گھسیٹے گا،اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھیں گے۔'' [6]

مزید فرمایا: (( لَا یَنْظُرُ اللّٰہُ إِلٰی مَنْ جَرَّ ثَوْبَہُ خُیَلَائَ ) )''جو تکبر کے طور پر اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔'' [7]

[2] صحیح البخاري، اللباس، باب لبس الحریر للرجال وقدرما یجوز منہ، حدیث: 5834، وصحیح مسلم، اللباس والزینۃ، باب تحریم لبس الحریر وغیر ذٰلک للرجال، حدیث: 2069 واللفظ لہ۔

[3] [صحیح ] سنن أبي داود، اللباس، باب في الحریر للنسآء، حدیث: 4057۔

[4] [صحیح] جامع الترمذي، اللباس، باب ماجاء في الحریر والذھب للرجال، حدیث: 1720، وقال:حسن صحیح، حدیث سابق اس کی شاہد ہے۔

[5] صحیح البخاري، اللباس، باب ماأسفل من الکعبین فھو في النار، حدیث: 5787۔

[6] [حسن] سنن أبي داود، اللباس، باب في قدر موضع الإزار، حدیث: 4094۔

[7] صحیح البخاري، اللباس، باب قول اللّٰہ تعالٰی: { قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللّٰهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ } ، حدیث: 5783 7 ، تحریم جرالثوب خیلاء:، حدیث: 2085۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت