فهرس الكتاب

الصفحة 159 من 348

۲۳ تا۲۶۔ کھانے، لکھنے، کھلانے اور سود کی گواہی دینے والے دونوں شخص۔ [1]

سود سے متعلقہ پانچوں لوگوں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔ [2]

۲۷۔ جسم کے کسی بھی حصے پر بیل بوٹے گودنے والے اور گدوانے والے۔

۲۸۔ بالوں میں مصنوعی بالوں کا جُوڑا (وگ) لگانے والی اور لگوانے والی۔ [3]

۲۹۔ حسن بڑھانے کے لیے دانتوں کو کشادہ کرنے والی اور کروانے والی۔ [4]

ایک اور حدیث میں بھی گودنے، گدوانے، بال نوچنے نچوانے اور دانتوں میں کشادگی کرنے اور کروانے والی پر اللہ کی لعنت کا ذکر آیا ہے۔ [5]

۳۰۔ دھوکہ و فریب دینے والے یہود (و غیرہ) ۔ [6]

۳۱۔ جس نے اپنے والد پر لعنت کی۔

۳۲۔ غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرنے والے۔

۳۳۔ اہلِ بدعت کو پناہ دینے والے۔

۳۴۔ کسی کی زمین [کھیت و پلاٹ و غیرہ] پر ناجائز قبضہ کرنے والے۔ [7]

[2] صحیح مسلم کتاب البیوع۔

[3] صحیحین، سنن أربعہ و مسند أحمد، صحیح الجامع (5101)

[4] صحیح البخاري، کتاب اللباس۔

[5] صحیحین و سنن أربعہ و مسند أحمد۔ مختصر صحیح مسلم، رقم الحدیث (1386) و صحیح الجامع، رقم الحدیث (5104)

[6] صحیح البخاري، کتاب الأنبیاء، سنن أبي داود، سنن البیہقي، مسند أحمد، الأحادیث المختارۃ للضیاء، صحیح الجامع، رقم الحدیث (5107)

[7] صحیح مسلم، کتاب الأضاحي، مختصر صحیح مسلم، رقم الحدیث (1261) سنن النسائي و مسند أحمد بحوالہ صحیح الجامع (5112)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت