فهرس الكتاب

الصفحة 160 من 348

۳۵۔ قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والے یہود و نصاریٰ و غیرہ۔ [1]

۳۶۔ اپنے والدین کو گالی دینے والا۔

۳۷۔ اندھے کو راستے سے بھٹکانے والا۔

۳۸۔ اغلام بازی و لواطت کا ارتکاب کرنے والا۔

۳۹۔ جانور سے بد فعلی کرنے والا۔ [2]

ایک حدیث میں اللہ کے ساتھ ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لوطی، زمین کے نشانات بدلنے [ناجائز قبضہ کرنے] والے، اور غیر اللہ کے نام جانور ذبح کرنے والوں کو ملعون قرار دیا ہے۔ [3]

۳۹، ۴۰۔ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا۔ [4]

۴۰، ۴۱۔ چہرے کے یا ابرؤوں کے بال نوچنے اکھاڑنے اور اکھڑوانے والی۔ [5]

ان دونوں پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔ [6]

۴۲۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالیاں دینے اور برا بھلا کہنے والے۔ [7]

[2] مستدرک حاکم، کتاب الحدود۔

[3] مسند أحمد، صحیح الجامع (5891)

[4] سنن أبي داود، سنن الترمذي، سنن ابن ماجہ، مستدرک حاکم، مسند أحمد، صحیح الجامع (5093، 5114)

[5] معجم الطبراني الکبیر، صحیح الجامع (5094)

[6] سنن الترمذي، کتاب الأحکام۔

[7] معجم الطبراني الکبیر، شرح السنۃ للبغوي، صحیح الجامع (5111) الصحیحۃ، رقم الحدیث (4320)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت