فهرس الكتاب

الصفحة 122 من 560

عثمان رضی اللہ عنہ کا منہج حکومت

عثمان رضی اللہ عنہ سے جب لوگوں نے بیعت کر لی تو آپ نے قوم کو خطاب فرمایا اور اس خطاب کے اندر اپنے سیاسی منہج کو واضح کرتے ہوئے بتلایا کہ وہ اپنی حکومت میں کتاب و سنت اور شیخین ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی سیرت کا التزام کریں گے، اور یہ وضاحت فرمائی کہ وہ حلم و بردباری اور حکمت سے حکومت چلائیں گے الا یہ کہ کوئی اپنے اوپر شرعی حدود کو لازم کر لے۔ پھر آپ نے انہیں دنیا کی طرف مائل ہونے اور اس کے فتنہ میں مبتلا ہونے سے آگاہ کیا تاکہ ان کے درمیان باہمی کشمکش، بغض اور حسد برپا نہ ہو جس سے امت اختلاف و افتراق کا شکار ہو جائے۔ عثمان رضی اللہ عنہ اپنی ناقدانہ بصیرت سے اس امت کے اندر خواہش پرستی کی وجہ سے رونما ہونے والے فتنوں کو پردے کے پیچھے دیکھ رہے تھے۔ [1]

آپ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:

''اما بعد (حمد و صلوٰۃ کے بعد) ! مجھے خلافت کا مکلف کیا گیا ہے اور میں نے اسے قبول کر لیا ہے۔ خبردار میں بدعتی نہیں بلکہ متبع ہوں۔ آگاہ رہو تمہارے لیے مجھ پر کتاب و سنت کے بعد تین حقوق ہیں: اوّل یہ کہ میں اپنے سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی ان چیزوں میں اتباع کروں جن پر تم نے اجماع کیا ہے اور طریقہ متعین کیا۔ اور تم اور اہل خیر نے جو طریقہ متعین کیا ہے وہ تمام لوگوں کے سامنے متعین کروں اور دوسرا یہ کہ اپنے ہاتھ کو تم سے روکے رکھوں الا یہ کہ تم خود اپنے اوپر سزا کو لازم کر لو، یقینا دنیا سر سبز و شاداب ہے اور لوگوں کی طرف لپکی ہے، اور بہت سے لوگ اس کی طرف مائل ہو چکے ہیں، لہٰذا تم دنیا کی طرف نہ مائل ہونا اور نہ اس پر اعتماد کرنا، دنیا قابل اعتماد نہیں ہے اور یاد رکھو وہ کسی کو چھوڑنے والی نہیں ہے الا یہ کہ جو اس کو خود چھوڑ دے۔'' [2]

بعض حضرات کا یہ کہنا کہ ''عثمان رضی اللہ عنہ پہلا خطاب کرنے کے لیے جب کھڑے ہوئے تو کانپ اٹھے اور یہ نہ سمجھ سکے کہ کیا کہنا ہے یہاں تک کہ معذرت کرتے ہوئے فرمایا: لوگو! پہلی مرتبہ سواری پر سوار ہونا مشکل ہوتا ہے اگر زندگی رہی تو صحیح طریقہ سے خطاب کروں گا۔'' اس بات کو العقد الفرید [3] کے مصنف وغیرہ نے ذکر کیا

[2] تاریخ الطبری: ۵؍۴۴۳۔

[3] العقد الفریدکے مصنف ابن عبدربہ اندلسی ہیں۔ انہوں نے اس کتاب کے اندر اخبار و حکایات اور نوادر جمع کیے ہیں سند اور صحت کا اہتمام نہیں کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت