فهرس الكتاب

الصفحة 179 من 347

ترا ہر لہجہ ہے واﷲ خوشتر

تجھے بخشی ہے حق نے ایسی قوت

عدو کے حق میں حقانی ہے خنجر

یہی بدر الحسن کی بس دعا ہے

چمکتا تو رہے تا روز محشر

بدر الحسن سہسوانی [1]

مدرسے کے متعلم مولانا عبد الحکیم مجاز اعظمی نے ''محدث کا سال جدید'' کے عنوان سے ایک نظم لکھی تھی، جو درج ذیل ہے:

اے کہ، ترے کرم سے ہے دعویٔ پند و اعتبار

ترے چمن میں آگئی سال جدید کی بہار

ہاں سچ، ترا یہ دور ہے لطف گہ بلند وپست

جھوم رہی ہے خسروی بے مائیگی پڑی ہے مست

نقارۂ سبیل ہیں تیرے صحن کے کاخ وکو

ساغر علم دیں لیے ساقی خوش نوا ہے تو

جب سے مجھے عطا کیا تو نے شراب آتشیں

خمکدۂ جہاں کی لو ہو نہ سکی دل نشیں

دربار مصطفی کا اک پروردۂ ادب ہے تو

بادہ ترا کلام رب، قول رسول ہے سبو

مٹ گئے سب توہمات لٹ گیا رخت ساحری

تیرے کلیم وقت نے توڑے طلسم سامری

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت