فهرس الكتاب

الصفحة 64 من 347

وبل رمسک شؤبوب الجنان وقد

وافاک من ربک الرضوان والعدن

أنیٰ بعدت وقد خلفت مدرسۃ

دینیۃ تتھادی سوحھا السنن

أحییت سنۃ طہ بعد موتتھا

وأنت ما بقیت من أجرھا قمن

فیھا من العلماء الغر ترأسھا

عزائم الخیر والإخلاص والمنن [1]

علم و علما کا یہ خادم، کتاب و سنت کا شیدائی، حاتمِ وقت ۳۰؍ ربیع الاول ۱۳۵۷ھ مطابق ۳۱؍ مئی ۱۹۳۸ء و یکم ربیع الآخر ۱۳۵۷ھ مطابق یکم جون ۱۹۳۸ء کی درمیانی شب ساڑھے گیارہ بجے اس دارِفانی کو خیر باد کہہ گیا، إنا ﷲ و إنا إلیہ راجعون۔ جنازے کی نماز مولانا محمد صاحب جوناگڑھی نے پڑھائی۔ پسماندگان میں تین صاحب زادے اور چار صاحب زادیاں چھوڑیں ۔ آپ پردادا ہو چکے تھے۔ [2]

صاحب زادوں کے نام اس طرح ہیں: حافظ فضل الرحمن، حاجی عبد الوہاب، شیخ حبیب الرحمن۔

حاجی عبدالوہاب نے اپنے والد کی وصیت کے مطابق مدرسے کا نظام سنبھالا اور ۱۹۴۷ء میں مدرسہ بند ہونے تک آپ اس کے مہتمم و سرپرست رہے۔ شیخ

[2] شیخ عطاء الرحمن کی بیماری، وفات اور جنازہ وغیرہ سے متعلق تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: رسالہ ''محدث'' دہلی (اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر ۱۹۳۸ء) پندرہ روزہ ''اخبار محمدی'' دہلی (۱۵؍ جون ۱۹۳۸ء و یکم جولائی ۱۹۳۸ء)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت