فهرس الكتاب

الصفحة 21 من 167

امام ابن حزم رحمہ للہ علىہ

)حىات و خدمات(

نام و نسب:

امام ابو محمد على بن احمد بن سعىد بن حزم بن غالب بن صالح بن خلف بن معد بن سفىان رحمہ اللہ علىہ۔

پىدائش:

امام موصوف 30 رمضان 384 ھ كو قرطبہ مىں پىدا ہوئے۔

خاندان:

امام ابن حزم رحمہ اللہ علىہ كو ىہ شرف حاصل ہے كہ ان كے والد منصب وزارت پر فائز رہے، موصوف خود بھى منصب وزارت و حكومت سے سرفراز ہوئے لىكن انھوں نے كچھ دىر بعد اپنى زندگى كا رُخ بدل لىا اور حىاتِ مستعار كا مركز و محور تعلىم و تعلم اور تصنىف و تالىف كو بنالىا۔

علمى مقام و مرتبہ:

شہزادگى سے ہٹ كر سادگى كا رخ كرتے ہوئے امام موصوف نے دنىائے علم دانش مىں اس قدر بلند مقام حاصل كىا كہ نہ صرف عالمِ اسلام مىں نامور فقىہ ، حافظ حدىث اور محقق كى حىثىت سے مشہور ہوئے بلكہ قرآن و سنت كے صاف وشفاف چشموں سے سىراب ہو كر اجتہاد و استنباط كے درجہ پر بھى فائز ہوئے اور علمى حلقوں مىں مجتہدانہ بصىرت مىں اس قدر معروف ہوئے كہ ائمہ مذاہب سے ہٹ كر بھى ان كے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت