فهرس الكتاب

الصفحة 181 من 260

مسئلہ 198: انسانوں کی نظر بد اور جن شیاطین کے اثرات مثلًاجادو، سایہ جنون، وساوس ، حسد اور شیطانی خیالات وغیرہ سے بچنے کے لئے معوذتین سے بڑھ کر موثر کوئی دعا نہیں۔

عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَتَعَوَّذُ مِنَ الْجَآنِّ وَ عَیْنِ الْاِنْسَانِ حَتّٰی نَزَلَتِ الْمُعَوِّذَتَانِ فَلَمَا نَزَلَتَا اَخَذَبِہِمَا وَ تَرَکَ مَا سِوَاہُمَا۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [1] (صحیح)

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنات اور انسانوں کی نظر (بد) سے بچنے کے لئے (اللہ تعالیٰ کی) پناہ طلب فرمایا کرتے تھے، لیکن جب معوذتین نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی تمام دعائیں ترک کردیں اور معوذتین کو اپنا معمول بنا لیا۔'' اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ 199: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معوذتین پڑھنے کی ہدایت کی ، جسے پڑھنے کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکمل طور پر جادو کے اثر سے آزاد ہوگئے۔

وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 260 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔

مسئلہ 200: معوذتین جادو کا اثر زائل کرنے کے لئے سب سے بہتر اورموثر دم ہے۔

وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر260کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔

مسئلہ 201: مرض الموت میں معوذتین پڑھ کردم کرنے سے جان کنی کی تکلیف آسان ہوگی۔ ان شاء اللہ!

عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ اِذَا اشْتَکٰی یَقْرَأُ عَلٰی نَفْسِہٖ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَ یَنْفُثُ ، فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُہٗ کُنْتُ اَقْرَأُ عَلَیْہِ وَ اَمْسَحُ بِیَدِہٖ رَجَائَ بَرَکَتِہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2]

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوتے تو معوذات پڑھ کر اپنے

[2] کتاب فضائل القرآن ، باب فضل العوذات 5016.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت