فهرس الكتاب

الصفحة 214 من 260

اَلْقُرْآنُ وَمُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم

قرآن مجید اورمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

مسئلہ 267: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قیام اللیل میں قرآن مجید کی تلاوت فرماتے تو رونے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے ہنڈیاکے ابلنے کی آواز آتی۔

عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُصَلِّیْ وَفِیْ صْدْرِہٖ اَزِیْزٌ کَاَزِیْزِ الرَّحٰی مِنَ الْبُکَائِ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ [1] (صحیح)

حضرت مطرف اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا''میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کونماز پڑھتے دیکھاآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے رونے کے سبب ہنڈیاکے ابلنے جیسی آواز آرہی تھی۔''اسے ابوداؤد نے روایت کیاہے۔

مسئلہ 268: دوران ہجرت سراقہ بن جعشم کے تعاقب کے وقت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت فرمارہے تھے۔

عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ فِیْ حَدِیْثِ طَوِیْلٍ…حَتّٰی اَتَیْتُ فَرَسِیْ فَرَکِبْتُہَا فَرَفَعْتُہَا تُقَرِّبُ بِیْ حَتّٰی دَنَوْتُ مِنْہُمْ فَعَثَرَتْ بِیْ فَرَسِیْ فَخَرَرْتُ عَنْہَا فَقُمْتُ فَاَہْوَیْتُ یَدِیْ اِلٰی کِنَانَتِیْ فَاسْتَخْرَجْتُ مِنْہَا الْاَزْلاَمَ فَاسْتَقْسَمْتُ بِہَا اَضُرُّہُمْ اَمْ لاَ ؟ فَخَرَجَ الَّذِیْ اَکْرَہُ فَرَکِبْتُ فَرَسِیْ وَعَصَیْتُ الْاَزْلاَمَ تُقَرِّبُ بِیْ حَتّٰی اِذَا سَمِعْتُ قِرَائَ ۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَہُوَ لاَ یَلْتَفِتُ وَاَبُوْبَکْرٍ رضی اللّٰه عنہ یُکْثِرُ الْاِلْتِفَاتَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2]

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ(دوران ہجرت سراقہ بن جعشم اپنے تعاقب کا واقعہ بیان

[2] کتاب المناقب الانصار ، باب ہجرۃ النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم و اصحابہ، رقم الحدیث 3906.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت