فهرس الكتاب

الصفحة 93 من 260

اَسْمَاءُ اَلْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ

قرآن مجید کے نام

مسئلہ 2: قرآن مجید کے آٹھ نام درج ذیل ہیں:

1 اَلْقُــــرْآنُ

{ اَلرَّحْمٰنُ ، عَلَّمَ الْقُرْآنُ ، } (2-1:55)

''وہ رحمن ہے جس نے قرآن سکھایا۔'' (سورہ الرحمن ، آیت نمبر2-1)

2 اَلْکِـــــتَابُ (لکھا گیا)

{ الٓمٓ ، ذٰلِکَ الْکِتَابُ لاَ رَیْبَ فِیْہِ ج ، } (2-1:2)

''الم ، یہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں۔'' (سورہ البقرۃ ، آیت نمبر2-1)

3 اَلْــفُـــرْقَانُ (فرق کرنے والا)

{ تَبٰرَکَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰی عَبْدِہٖ لِیَکُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرًا، } (1:25)

''برکت والی ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل فرمایا تاکہ سارے جہان والوں کے لئے خبردار کرنے والا ہو۔'' (سورہ الفرقان ، آیت نمبر1)

4 اَلــــذِّکْرُ (نصیحت)

{ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ، } (9:15)

''بے شک یہ ذکر ہم نے ہی نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔'' (سورہ الحجر ، آیت نمبر9)

5 اَلـــتَّنْزِیْلُ (نازل شدہ)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت