ہے اور کہا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو نور مبارک ہوں۔ آپ سے پہلے یہ نور کسی نبی کو عطا نہیں کئے گئے ف فاتحۃ الکتاب اور ق سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ، جو شخص یہ دو آیات پڑھے گا اسے اس کی مانگی ہوئی چیز ضرور دی جائے گی۔اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
(7) فَضْلُ {اَللّٰہُ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ہُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ} (2:3)
''اَللّٰہُ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ہُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ'' کہنے کی فضیلت
مسئلہ 232: اَللّٰہُ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ہُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ پڑھ کر جو دعامانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔
وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 222کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
(8) فَضْلُ { اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ…} (3: 190-200)
سورہ آلعمران کی آخری دس آیات کی فضیلت
مسئلہ 233: قیام اللیل کے لئے اٹھنے کے بعد وضو کرنے سے پہلے سورہ آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت کرنا مستحب ہے۔
وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 78کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
(9) فَضْلُ { لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ٓاَنْتَ …} (87:21)
'' لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ٓ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ'' کہنے کی فضیلت
مسئلہ 234: لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ٓ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ پڑھ کرجو دعا