میم ساکن کے احکام
۱۔ اخفائے شفوی
استاذ اخفائے حقیقی اور اقلاب کے بارے بعض سوالات کی طرف توجہ دلائے:
(۱) : اخفاء کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں؟
(۲) : اقلاب کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں؟
عرض:
ایسے تعلیمی وسیلے کو ذریعہ بنایا جائے کہ جو قاعدہ کے تحت ان جمیع جزئیات کا احاطہ کرے کہ جن کی تعلیم دورانِ سبق مقصود ہو۔
تعلیمی وسیلہ:
اخفائے شفوی کی مثالیں حرف اخفاء
{ فَمَن یَأْتِیْکُم بِمَآئٍ مَّعِیْنٍ} { أَمْ تَأْمُرُہُمْ أَحْلَامُہُم بِہَذَا} ب
{وَجَزَاہُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّۃً وَحَرِیْرًا} {وَمَا لَہُم بِہِ مِنْ عِلْمٍ} ب
{وَیُمْدِدْکُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِیْنَ} {أَلَمْ یَعْلَمْ بِأَنَّ اللّٰهَ یَرَی} ب
مدرس کی تلاوت:
استاذ مذکورہ مثالوں کی تجوید کے ساتھ اس طرح تلاوت کرے کہ اخفائے شفوی کی مہارت کے ساتھ ادائیگی میں کردار ادا کر سکے۔
طلباء کی تلاوت:
طلباء مثالوں کی اس طرح تجوید کے ساتھ تلاوت کریں کہ ان میں اخفائے شفوی کی