فهرس الكتاب

الصفحة 165 من 246

اس نے عرض کیا:

''لَا، وَاللّٰہِ! جَعَلَنِيَ اللّٰہُ فِدَائَکَ۔''

''نہیں، واللہ! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان کردیں۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''وَلَا النَّاسُ یُحِبُّوْنَہُ لِأُمَّہَاتِہِمْ۔''

[''اور لوگ (بھی) اس کو اپنی ماؤں کے لیے پسند نہیں کرتے'']

(پھر) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا:

''أَفَتُحِبُّہُ لِاِبْنَتِکَ؟''

''تو کیا تم اس کو اپنی بیٹی کے لیے پسند کرتے ہو؟''

اس نے عرض کیا:

''لَا، وَاللّٰہِ! یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! جَعَلَنِيْ اللّٰہُ فِدَائَکَ۔''

[''نہیں، واللہ! اے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اللہ تعالیٰ آپ پر فدا کردیں'']

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''وَلَا النَّاسُ یُحِبُّوْنَہُ لِبَنَاتِہِمْ۔''

[اور لوگ (بھی) اس کو اپنی بیٹیوں کے لیے پسند نہیں کرتے'']

(پھر) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:

''أَفَتُحِبُّہُ لِأُخْتِکَ؟''

[''تو کیا تم اس کو اپنی ہمشیرہ کے لیے پسند کرتے ہو؟'']

اس نے عرض کیا:

''لَا، وَاللّٰہِ! جَعَلَنِيْ اللّٰہُ فِدَائَ کَ۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت