فهرس الكتاب

الصفحة 166 من 246

[''نہیں، واللہ! مجھے اللہ تعالیٰ آپ پر نثار کردیں'']

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''وَلَا النَّاسُ یُحِبُّوْنَہُ لِأَخَوَاتِہِمْ۔''

[''اور لوگ (بھی) اس کو اپنی بہنوں کے لیے پسند نہیں کرتے۔'']

(پھر) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:

''أَفَتُحِبُّہُ لِعَمَّتِکَ؟''

[''تو کیا تم اس کو اپنی پھوپھی کے لیے پسند کرتے ہو؟'']

اس نے عرض کیا:

''لَا، وَاللّٰہِ! جَعَلَنِي اللّٰہُ فِدَائَ کَ۔''

[''نہیں، واللہ! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کردیں۔'']

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''وَلَا النَّاسُ یُحِبُّوْنَہُ لِعَمَّاتِہِمْ۔''

[''اور لوگ (بھی) اس کو اپنی پھوپھیوں کے لیے پسند نہیں کرتے'']

(پھر) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:

''أَفَتُحِبُّہُ لِخَالَتِکَ؟''

[''تو کیا پس تم اس کو اپنی خالہ کے لیے پسند کرتے ہو؟'']

اس نے عرض کیا:

''لَا، وَاللّٰہِ! جَعَلَنِيَ اللّٰہُ فِدَائَ کَ۔''

[''نہیں، واللہ! اللہ مجھے آپ پر قربان کردیں۔'']

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''وَلَا النَّاسُ یُحِبُّوْنَہُ لِخَالَاتِہِمْ۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت