فهرس الكتاب

الصفحة 214 من 246

اور بچوں کو زندہ دفن کرنا، جو کہ ایک زمانے میں تمام افریقہ میں پھیلی ہوئی تھیں، اور اب بھی افریقہ کے بعض حصوں میں گولڈ کرست اور انگریزی نو آبادیوں کے قریب پائی جاتی ہیں، اشاعت اسلام کے بعد ہمیشہ کے لیے فورًا موقوف ہوجاتی ہیں۔

وہ لوگ جو اب تک برہنگی یا نیم برہنگی کی حالت میں رہتے تھے، صاف ستھرے کپڑے پہننے شروع کردیتے ہیں اور وہ دیسی باشندے جو پہلے کبھی نہانا نہیں جانتے تھے، اب بار بار نہاتے ہیں اور ہاتھ منہ دھوتے ہیں، کیونکہ اسلامی شریعت نے وضو اور غسل کا حکم دے رکھا ہے۔'' [1]

غیر عرب دنیا کی اسلام، عربی زبان، اسلامی تہذیب سے اس قدر گہری وابستگی، دلچسپی اور تعلق کے بعد کیا یہ کہنا قرین انصاف ہے، کہ یہ دین صرف عرب کے لیے مخصوص تھا؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت