فهرس الكتاب

الصفحة 217 من 246

قبیلہ کی ایک عورت نے آزاد کیا تھا۔''

اس نے کہا: ''اہل جزیرہ کا قائد کون ہے؟''

میں نے کہا: ''میمون بن مہران۔''

اس نے کہا: ''عربوں سے ہے یا عجمیوں میں سے ہے؟''

انہوں نے بیان کیا: ''میں نے کہا: ''عجمیوں میں سے۔''

اس نے کہا: ''اہل خراسان کا سردار کون ہے؟''

انہوں نے بیان کیا: ''میں نے کہا: ''ضحّاک بن مزاحم۔''

اس نے پوچھا: ''عربوں میں سے یا عجمیوں میں سے؟''

انہوں نے بیان کیا: ''میں نے کہا: عجمیوں میں سے؟''

اس نے کہا: ''اہل بصرہ کا قائد کون ہے؟''

انہوں نے بیان کیا: ''میں نے کہا: ''حسن بن أبی الحسن۔''

اس نے کہا: ''عربوں میں سے یا عجمیوں میں سے؟''

انہوں نے بیان کیا: ''میں نے کہا: ''عجمیوں میں سے۔''

اس نے کہا: ''اہل کوفہ کا قائد کون ہے؟''

انہوں نے بیان کیا: ''میں نے کہا: ''ابراہیم نخعی۔''

اس نے پوچھا: ''عربوں میں سے ہے یا عجمیوں میں سے؟''

انہوں نے بیان کیا: ''میں نے کہا: ''عربوں میں سے ہے۔''

اس نے کہا: ''اے زہری! تیری بربادی ہو! تو نے میری مشکل آسان کی۔ اللہ تعالیٰ کی قسم! عجمی لوگ عربوں کی سیادت و قیادت کریں گے، یہاں تک کہ وہ منبروں پر خطبہ دیں گے اور عرب نیچے بیٹھے ہوں گے۔''

انہوں نے کہا: ''میں نے کہا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت