فهرس الكتاب

الصفحة 216 من 246

اس نے استفسار کیا: ''وہ کس طرح ان کا سردار بن گیا؟''

میں نے جواب دیا: ''دین داری اور (احادیث شریفہ) روایت کرنے کی وجہ سے۔''

اس نے کہا: ''سیادت دین داروں اور (احادیث) روایت کرنے والوں ہی کو زیبا ہے۔''

(پھر) اس نے پوچھا: ''اہل یمن کی سرداری کس کے پاس ہے؟''

میں نے کہا: ''طاؤس بن کیسان (کے پاس) ۔''

اس نے کہا: ''عرب سے ہے یا عجم سے؟''

میں نے بتلایا: ''عجم سے ہے۔''

اس نے پوچھا: ''اس کی سیادت کا راز کیا ہے؟''

میں نے جواب دیا: ''وہی، جو عطاء کی (سیادت کا راز تھا) ۔''

اس نے کہا: ''بلاشبہ وہ ہی اس کے لیے موزوں ہے۔''

(پھر) اس نے پوچھا: ''اہل مصر کی سرداری کس کے ہاتھ میں ہے؟''

انہوں نے بیان کیا: ''میں نے کہا: ''یزید بن ابی حبیب (کے پاس) ۔''

اس نے کہا: ''عربوں میں سے ہے یا عجمیوں میں سے؟''

میں نے کہا: ''عجم سے ہے۔''

(پھر) اس نے پوچھا: ''اہل شام کی قیادت کس کے پاس ہے؟''

انہوں نے بیان کیا: میں نے کہا: ''مکحول (کے پاس) ۔''

اس نے پوچھا: ''عربوں میں سے ہے یا عجمیوں میں سے۔''

میں نے بتلایا: ''عجمیوں میں سے ہے۔ وہ نوبی [1] غلام ہے، جس کو ہذیل

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت