الصفحة 349 من 389

علمی سطح پر اس بات کے ثبوت کے لیے درج ذیل امور قابل ذکر ہیں:

اول: حافظ ابن حزم نے الفصل فی الملل والنحل کے مقدمہ میں اس بات پر بے پناہ زور دیا ہے ادیان کے بارے میں جب بھی بحث اور تحقیق کا بیڑا اٹھایا جائے تو سطحی اور عوامی باتوں کی بنیاد پر انتقاد عمارت کو استور نہ کیا جائے بل کہ پوری تلاش و تحقیق اور جستجو سے ان کے درست مؤقف اور حقیقی مذہب تک اطلاع حاصل کی جائے اور بعد ازاں تنقید کی جائے۔

دوم: ابن حزم کے اس اسلوب کی درست انداز میں اگر پیروی کسی جگہ نظرآتی ہے تو وہ امام غزالی کی کتاب الردالجمیل علی من حرم الانجیل ہے، جس میں کسی بھی جگہ شبہ کی بنیاد ہر مذاہب پر تنقید نظر نہیں آتی بل کہ کامل تحقیق اور وسیع مطالعہ علمی دیانت اور طالب علمانہ جانفشانی سے کام لیا گیا ہے۔

سوم: دلا ئل کی یک سانیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں اہل علم نے انجیل کی اس عبارت کا انکار کیا ہے کہ ابلیس نے جناب عیسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ تم اگر واقعی سچے ہو تو ان پتھروں سے کہو کہ وہ تمھارے لیے روٹی بنائیں۔ ایسے ہی انجیل یو حنا کے اس بیان کی بھی تردیددونوں کے ہاں ملتی ہے کہ حضرت مسیح نے اپنے حواریوں سے کہا میں اپنے باپ میں ہوں تم میرے اندر ہو اور میں تم میں ہوں

احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ

امام غزالی کے بعداسلامی علمی تاریخ کی بہت قد آور شخصیت کہ جس پر ابن حزم کے اثرات نظر آتے ہیں وہ شیخ الاسلام حافظ شیخ الاسلام ابن تیمیہ حرانی ہیں۔ شیخ الاسلام پر ابن حزم کے اثرات میں نمایاں اثرات دو طرح سے ہیں ان میں سے ایک اثر تمسک بالکتاب والسنۃ اور رجوع الی الکتاب و السنۃ کے فکر کا ہے اور دوسرا بدعتی اور منحرف افراد اور گروہوں کے حوالے سے ان کا طرز تحاطب میں بھی ابن حزم سے متاثر ہے اور جارحانہ انداز میں انتقاد کے قائل نظر آتے ہیں ، خود ابن تیمیہ حاظ ابن حزم کی جلالت علمی کے بھی معترف ہیں، وہ رقم طراز ہیں۔

"کان له من الدین والإیمان والعلوم الواسعة الکثیرة ما لایدفعه إلا مکابر، ویوجد في کتبه من کثرة الاطلاع على الأقوال والمعرفة بالأحوال والتعظیم لدعائم الاسلام، ولجانب الرسالة ما لا یجتمع مثله لغیره." [1]

''وہ بہت بڑے صاحب ایمان، اہل دین، ماہر علوم کثیرہ میں سے تھے ،ان کے مرتبہ کا وہی شخص منکر ہو سکتاہے جو ضدی اور ہٹ دھرم ہے۔ اقوال ائمہ کے حافظ ،معرفت احوال الناس میں کثیر الاطلاع صاحبِ علم

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت