فهرس الكتاب
ابن حزم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے وقت کی تمام مروجہ مصادر سے استفادہ کیا ہے۔اردو میں بھی شائع ہو چکی ہے۔مجلس نشریات اسلام نے 1990ء میں کراچی سے شائع کی،اردو ترجمہ محمد سردار احمد کا ہے۔
2.حجۃ الوداع
ابوصہیب الکرکی کی تحقیق کے ساتھ ریاض سے مطبوع ہے۔سن اشاعت 1998ء ہے۔
3.التبیین فی علم المصطفیٰ اعیان المنافقین۔
اس میں سیرت کے کلامی مباحث پربحث کی گئی ہے۔
4.جمل فتوح الاسلام بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
خلفاے اربعہ کے دور سے ابن حزم کے زمانے تک اسلامی فتوحات کو ترتیب وار بیان کیا گیا ہے۔جوامع السیرۃ کے ساتھ شائع ہونے والے رسائل میں ایک یہ بھی ہے۔
5.غزات منصور بن ابی عامر
یہ جذوۃ المقتبس للحمیدی کی بنیاد بننے والی کتب میں سے ایک ہے۔ [1]
6.اسماء الخلفاء المھدیین والائمۃ امراء المؤمنین واسماء الولاۃ من قریش و من بنی ھاشم
ابن حزم کے دور تک آنے والے خلفاء کی ڈائریکٹری ہے۔نام، مقام،رشتے اور دیگر معلومات درج ہیں۔جوامع السیرۃ کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔
7.نقط العروس فی تواریخ الخلفاء
خلفاء کی زندگی کے سیاسی اور نادر حالات کو موضوع بنایا گیا ہے مثلاََ شوریٰ کے تحت کون کون سے خلیفے منتخب ہوئے اوروہ ولی عہد جن کو بادشاہت نہ مل سکی وغیرہ۔
تزکیہ نفس
1.رسالۃ فی معنیٰ الفقۃ والزھد
2.الاخلاق والسیرۃ فی مداواۃ النفوس۔
3.دارالکتب العلمیۃ بیروت سے شائع ہوئی۔ڈاکٹر احسان عباس کے رسائل ابن حزم میں بھی شامل ہے۔
4.معرفۃ النفس بغیرھا و جھلھا بذاتھا