فهرس الكتاب

الصفحة 48 من 193

سیدنا یوسف علیہ السلام پر احسان فرماتے ہوئے انھیں یہ علم عطا فرمایا تھا۔

5 .کئی خواب معلّق ہوتے ہیں۔ ان کی جو تعبیر کردی جائے وہی معاملہ سامنے آجاتا ہے۔ اس لیے خواب صرف اُسے بتانا چاہیے جو اس کی تعبیر بھی جانتا ہو۔

6 .اگر کوئی شخص خواب میں تکلیف دہ بات دیکھے تو وہ کسی سے بیان نہ کرے۔ یہ ممانعت شفقت اور ہمدردی کی بنا پر فرمائی گئی ہے۔

7 .کسی کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیے شریر آدمی کی نشاندہی کرنا غیبت میں شمار نہیں ہوتا۔

8 .برادرانِ یوسف کا کردار ہر جگہ اور ہر زمانے میں موجود ہوتا ہے۔ حسد کی آگ میں جلنے والے لوگ خونی رشتے بھی بالائے طاق رکھ دیتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت