فهرس الكتاب

الصفحة 276 من 396

دعائیں اور اذکار

قرآنِ کریم سے:

{رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآئِ} [آل عمران: ۳۸]

''اے میرے پروردگار! مجھے اپنی قدرت سے نیک اولاد عطا فرما، یقینا تو ہی دعا سننے والا ہے۔''

{رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِکَ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ} [الأعراف: ۱۵۱]

''اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔''

{رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ . وَ یَسِّرْ لِیْٓ اَمْرِیْ . وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ . یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ} [طہ: ۲۵- ۲۸]

''اے میرے پروردگار! میرا سینہ کھول دے اور میرے کام کومیرے لیے آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ کو کھول دے تاکہ لوگ میری بات کوسمجھ سکیں۔''

{رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا} [بني إسرائیل: ۸۰]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت