فهرس الكتاب

الصفحة 293 من 396

وَمَحْیَاھَا، اِنْ اَحْیَیْتَھَا فَاحْفَظْھَا وَاِنْ اَمَتَّھَا فَاغْفِرْلَھَا، اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ )) [1]

''اے اللہ! میرے نفس کو تونے ہی پیدا فرمایا ہے اور تو ہی اسے فوت کرے گا۔ اس کا مارنا اور جلانا تیرے ہاتھ میں ہے، اگر تو اسے زندہ رکھے تو اس کی حفاظت فرما اور اگر تو اسے مار دے تو اس کی مغفرت فرما۔ اے اللہ! میں تجھ سے عافیت کاطلب گار ہوں۔'' (مسلم)

20۔ (( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ خَطِیْئَتِيْ وَجَھْلِيْ وَاِسْرَافِيْ فِيْ اَمْرِيْ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ، اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ خَطِیْئَتِيْ وَعَمَدِيْ وَھَزْلِيْ وَجِدِّيْ وَکُلَّ ذٰلِکَ عِنْدِيْ، اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ) ) [2]

''اے اللہ! میری خطا و نادانی، حدود سے تجاوز، سب کی مغفرت فرما جنھیں تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔ اے اللہ! میری خطا، جان بوجھ کر کیے گئے گناہ ، غیر ارادی طورپر اور ارادتًا کیے ہوئے گناہ معاف فرما کہ یہ سب میرے نامۂ اعمال میں ہیں۔ اے اللہ! مجھے میرے اگلے، پچھلے، پوشیدہ اور علانیہ سب گناہ معاف فرما دے۔ توآگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنیوالا ہے اور تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔'' (بخاری و مسلم)

21۔ (( اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُکَ الْعِفَّۃَ وَالْعَافِیَۃَ فِيْ دُنْیَايَ وَدِیْنِيْ وَاَھْلِيْ وَمَالِيْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتِيْ وَآمِنْ رَّوْعَتِيْ وَاحْفَظْنِيْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِيْ وَعَنْ یَّمِیْنِيْ وَعَنْ شِمَالِيْ وَمِنْ

[2] بخاری (۶۳۹۸) مسلم (۱۷/ ۴۰)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت