فهرس الكتاب

الصفحة 56 من 396

(( تَعَجَّلُوْا اِلَی الْحَجِّ [یَعْنِي الْفَرِیْضَۃَ] فَاِنَّ اَحَدَکُمْ لَا یَدْرِيْ مَا یَعْرِضُ لَہٗ مِنْ مَرَضٍ اَوْحَاجَۃٍ ) ) [1]

(( مَنْ اَرَادَ الْحَجَّ فَلْیَتعَجَّلْ ) )''جو حج کا ارادہ رکھتا ہے اسے جلدی کرنی چاہیے۔''ان الفاظ سے اس کو ابو داود (۱۷۳۲) دارمی (۲/ ۲۸) حاکم (۱/ ۴۴۸) بیہقی (۴/ ۳۴۰) احمد (۱/ ۲۲۵) اور عبد بن حمید نے ''المنتخب من المسند'' (۷۲۰) میں اور دولابی نے ''الکنی'' (۲/ ۱۲) میں روایت کیا ہے۔

اس سند میں ابن عباس سے راوی ''مہران ابو صفوان'' ہے، اوریہ مجہول ہے جیساکہ ''تقریب'' (۲/ ۲۷۹) میں ہے۔ شیخ البانی نے ''إرواء الغلیل'' (۹۹۰) میں اسرائیل اور مہران والی دونوں سندوں کو ملا کر اس حدیث کو حسن کہا ہے۔ ان کے پیش نظر اگر عبدالکریم والی سند بھی ہوتی تو غالبًا وہ اس حدیث کو صحیح قرار دیتے۔

حاصل کلام: اس حدیث کی سب سندوں کو ملا لینے سے یہ حدیث صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت