الصفحة 114 من 228

لوگوں کو متنفر نہیں کرنا چاہیے۔ (بخاری:۷۰۲، مسلم:۴۶۶)

نماز ہلکی لیکن مکمل ہونی چاہیے رکو ع سجدہ (وغیرہ ) مکمل ہوں۔ (بخاری:۷۰۲،مسلم:۵۶۶)

جب اکیلا پڑھے تو جتنی مرضی لمبی کرے۔ (بخاری:۷۰۳،مسلم:۴۶۷)

جب امام بچے کے رونے کی آواز سنے تو نماز ہلکی کردے۔ (بخاری:۷۰۷)

امام نماز میں سنت کے خلا ف عمل دیکھے تو حتی الوسع اصلا ح کرے،جب آدمی اکیلا نماز پڑھ رہا ہو تو دوسرا آکر بائیں طرف کھڑا ہو جائے تو اسے پکڑ کر اپنی دائیں طرف کر دے۔ (بخاری:۶۹۷، مسلم:۷۶۳)

ساتھ کھڑا نمازی اگر اونگھ رہا ہو تو اس کے کان کی لو سے پکڑنا تا کہ بیدار ہو جائے (مسلم:۷۶۳)

امام ایک جگہ کسی کے پیچھے نماز پڑھ کر اپنے مقتدیوں کی جماعت کروا سکتاہے (بخاری:۷۱۱، مسلم:۴۶۵)

امام نماز میں بھول سکتا ہے۔ (بخاری:۷۱۴،مسلم:۵۷۳)

امام کا نماز میں رونا درست ہے ۔ (بخاری:۷۱۴،م:۴۱۸)

نماز کے بعض احکام:

فرضی نمازیں پانچ ہیں۔ (بخاری:۴۶، مسلم:۱۱)

بغیر کسی سبب کے ایک نماز کو ایک دن میں دو مرتبہ نہیں پڑھنا چاہیے۔ (ابو داود:۵۷۹، إسنادہ صحیح)

بچہ جب سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز کا حکم دو اور جب دس سال کا ہو جائے (اور نہ پڑھے) تو اسے مارو۔ (ابو داود: ۴۹۴، أسنادہ حسن)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت