الصفحة 194 من 228

پانی کے احکام

انتہائی اختصار کے ساتھ کتاب و سنت کی روشنی میں پانی کے احکام پیشِ خدمت ہیں:

۱۔ وہ پانی جو عام ہے، پاک ہے اور پاک کرنے والا ہے اس کی کئی قسمیں ہیں:

بارش کا پانی:

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

'' اور آسمان سے تم پر بارش برسادی تاکہ تمھیں پاک کر دے۔'' ( الانفال: ۱۱)

نیز فرمایا: '' اور ہم نے آسمان سے پاک پانی نازل کیا۔'' ( الفرقان: ۴۸)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش کو دیکھ کر دعا فرماتے: '' اے اللہ ! فائدہ دینے والی بارش برسا۔'' ( صحیح البخاری: ۱۰۳۲)

برف کا پانی:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کے جنازے پر دعا فرمائی:

'' اے اللہ ۔۔۔ اور اسے پانی ، برف اور اولوں سے دھو ڈال۔ '' ( صحیح مسلم: ۹۶۳ وترقیم دارالسلام: ۲۲۳۲)

اَولوں کا پانی:

دلیل برف کے پانی میں گزر چکی ہے۔

سمندروں ( اور دریاؤں ) کا پانی:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمندر اور دریا کے پانی کے متعلق فرمایا:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت