الصفحة 157 من 228

داڑھی کے احکام

داڑھی رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:

عشر من الفطرۃ قص الشارب واعفاء اللحیۃ ۔

''دس خصلتیں فطرت میں سے ہیں جن میں سے مونچھیں تراشنا اور داڑھی بڑھانا بھی ہے۔'' (صحیح مسلم:۲۶۱)

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:

خالفوا المشرکین وفروا اللحٰی واعفو ا لشوارب۔

'' مشرکوں کی مخالفت کرو، داڑھیوں کو بڑھا ؤ اور مونچھوں کو پست کرو۔ '' (صحیح البخاري: ۵۸۹۲، صحیح مسلم:۲۵۹)

'' صحیح بخاری: ۵۸۹۳'' میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ:

انھکوا الشوارب واعفوا اللحٰی ۔

'' داڑھیوں کو بڑھاؤاور مونچھوں کو اچھی طرح کاٹو۔''

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے کہا:اے اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اہل کتاب داڑھیوں کو کاٹتے ہیں اور مونچھوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ تم مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھاؤ اور اہل کتاب کی مخالفت کرو ۔

(مسند أحمد:۵/۲۶۴وسندہ حسن،حسنہ ابن حجر فتح الباری۱۰/۳۵۴)

معلوم ہوا کہ داڑھی رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق دے۔

حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ فرماتے ہیں کہ:

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت