الصفحة 48 من 228

۱: فرض

۲: نوافل

فرضی نمازیں:

یہ دو ہیں: نمازِ مغرب اور نمازِ عشاء

نمازِ مغرب:

اس میں تین رکعات فرض ہیں۔ ( مسند احمد ۶-۲۷۲ ح ۲۶۸۶۹ وسندہ حسن لذاتہ)

سفر میں بھی اس کی تین رکعات پڑھی جاتی ہیں۔ ( صحیح ابن حبان ۴-۱۸۰ ح ۲۷۲۷ ، صحیح ابن خزیمہ ۲-۷۱ ح ۹۴۴ وسندہ حسن )

حالتِ سفر میں تین رکعات پڑھنے پر اجماع بھی ہے۔ ( مراتب الاجماع از ابن حزم ص ۲۴ ، ۲۵)

اس پر بھی اجماع ہے کہ مغرب کی نماز غروبِ آفتاب کے بعد واجب ہوتی ہے۔ ( کتاب الاجماع از ابن المنذر مترجم ص ۲۴)

جب تک شفق غائب نہ ہو نمازِ مغرب کا وقت رہتا ہے۔ (صحیح مسلم: ۶۱۲)

نمازِ عشاء:

اس کی چار رکعت فرض ہیں۔ ( مسند احمد ۶-۲۷۲ ح ۲۶۸۶۹ وسندہ حسن لذاتہ)

سفر میں اس کی دو رکعات پڑھنی فرض ہیں ۔ ( ایضا وصحیح مسلم: ۶۸۷)

اور حالتِ خوف میں ایک رکعت فرض ہے۔ ( صحیح مسلم: ۶۸۷)

شفق غائب ہوتے ہی عشاء کا وقت شروع ہو جاتا ہے اور آدھی رات تک رہتا ہے۔ (صحیح مسلم: ۶۱۲، نیز دیکھئے:صحیح البخاری: ۵۷۲)

اگر نمازی جلدی آجائیں تو جلدی جماعت کروائی جائے اور اگر نمازی لیٹ آئیں تو پھر نماز بھی لیٹ کرو ائی جائے۔ (صحیح البخاری: ۵۶۰)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت