فهرس الكتاب
وتروں سے سلام پھیرنے کے بعد کی دعاء:
تین دفعہ کہے: ''سبحان الملک القدوس'' دو دفعہ پست آواز میں۔ (سنن ابو داؤد:۱۴۳۰وھو صحیح)
اور تیسری دفعہ اونچی آواز میں۔ (سنن الدارقطني:۲/۳۱،سنن الکبری للبیھقي:۳/۳۹)
اور آخر میں کہے: ''رب الملائکۃ والروح'' (سنن الدارقطني:۲/۳۱،سنن الکبری للبیھقي: ۳/۴۰)
نمازِ تہجد:
سیدنا ابو ہریرہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''أفضل الصلاۃ بعد الفریضۃ: صلاۃ اللیل'' فرض نماز کے بعد سب نمازوں سے افضل تہجد کی نماز ہے۔'' ( صحیح مسلم: ۱۱۶۳)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لئے رحمت کی دعا کی ہے جو رات کو اٹھاپھر نماز (تہجد) پڑھی اور اپنی عورت کو جگایا پھر اس نے ( بھی ) نماز پڑھی ۔۔
( سنن ابی داود: ۱۳۰۸، وسندہ حسن ، اس حدیث کو حاکم [المستدرک ۱-۴۰۹] ذہبی ، ابن خزیمہ [۱۱۴۸] اور ابن حبان [ ۶۴۶] نے صحیح قرار دیا ہے۔)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کا غالب معمول بیان فرماتی ہیں کہ:
''ماکان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم م یزید في رمضان ولا في غیرہ علٰی احدی عشرۃ رکعۃ۔۔۔''
رمضان ہو یا غیر رمضان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔ (صحیح البخاری: ۱۱۴۷، صحیح مسلم: ۷۳۸)
نمازِ تراویح:
نماز ِ تراویح گیارہ رکعات ہے ۔