الصفحة 72 من 228

رات اور عیدین

ایام تشریق ( ۱۱۔۱۲۔۱۳ ذوالحجہ ) کی راتوں کو تکبیریں کہنا:

عورتیں ابان بن عثمان اور عمر بن عبدالعزیز رحمہم اللہ کے پیچھے مسجد میں ایام تشریق کی راتوں میں تکبیریں کہتی تھیں۔ (صحیح البخاری قبل ح ۹۷۰ )

رات کو قربانی کرنا:

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

{ وَیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فِیْٓ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰی مَارَزَقَھُمْ مِّنْم بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ }

''اور جو جانور ہم نے انھیں عطا کئے ہیں ان پر مقررہ دنوں میں اللہ کا نام لیں (ذبح کریں) ۔'' ( الحج:۲۸)

مقررہ دنوں میں ان کی راتیں بھی شامل ہیں نفی کی کوئی صریح دلیل چاہئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت