فهرس الكتاب

الصفحة 86 من 99

گالیاں دیتا ہوں اور مارتا بھی ہوں ، تو ان کے متعلق میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا ؟'' آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( یُحْسَبُ مَا خَانُوْکَ وَعَصَوْکَ وَکَذَّبُوْکَ ، وَعِقَابُکَ إِیَّاہُمْ ، فَإِنْ کَا نَ عِقَابُکَ إِیَّاہُمْ بِقَدْرِ ذُنُوْبِہِمْ کَانَ کَفَافًا ، لَا لَکَ وَلَا عَلَیْکَ ، وَإِنْ کَا نَ عِقَابُکَ دُوْنَ ذُنُوْبِہِمْ کَانَ فُضْلًا لَکَ ، وَإِنْ کَانَ عِقَابُکَ فَوْقَ ذُنُوْبِہِمْ اُقْتُصَّ لَہُمْ مِنْکَ الْفَضَل ) )

'' ان کی خیانت ونافرمانی، تجھے انھوں نے جو جھٹلایا ، اور جتنی تو نے انھیں سزا دی ، اس سب کا حساب کیا جائے گا ، اگر تیری سزا ان کی غلطیوں کے بقدر ہوئی تو معاملہ برابر ہو جائے گا ،نہ اس سے تمہیں کوئی فائدہ ہو گا اورنہ نقصان ، اور اگر تیری سزا ان کی غلطیوں کے مقابلے میں کم ہوئی تو تجھے ان پر فضیلت حاصل ہو گی ، اور اگر تیری سزا ان کی غلطیوں سے زیادہ نکلی تو تجھ سے زیادتی کابدلہ لیا جائے گا ۔''

یہ شخص ایک طرف ہو کر رونے لگا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' کیا تو نے کتاب اللہ میں یہ آیت نہیں پڑھی؟:

{ وَنَضَعُ الْمَوَازِیْنَ الْقِسْطَ لِیَوْمِ الْقِیَامَۃِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا} (سورۃ الأنبیاء: ۴۷ )

'' قیامت کے دن ہم ٹھیک ٹھیک تولنے والے ترازو رکھیں گے ، پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا ۔''

اس شخص نے کہا:'' اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے خیال میں میرے لییٔ اور ان کیلئے یہی بہتر ہے کہ میں انھیں چھوڑ دوں ، اورمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ آج کے بعد یہ سب آزاد ہیں ۔'' [1]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت