الصفحة 31 من 37

(( اَللّٰہُمَّ رَحْمَتَکَ أَرْجُوْ فَلََا تَکِلْنِیْ إلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ ، وَأَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہٗ ) ) (أبو داؤد: ۵۰۹۰ ، وحسنہ الألبانی فی صحیح الکلم الطیب: ۱۲۱)

'' اے اللہ ! میں تیری رحمت کا امید وار ہوں، لہذا تو مجھے پل بھر کیلئے بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر ، اور میرا ہر ہر کام میرے لئے ٹھیک کردے '' ۔

5 حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے:

(( یٰا حَیُّ یٰا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ ) ) ( الترمذی: ۳۵۲۴)

'' اے زندہ ! اے قیوم ! میں تیری رحمت کے ساتھ مدد کا طلبگار ہوں '' ۔

6 دعائے یونس رضی اللہ عنہ:

(( لَا إلٰہَ إلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ) )

'' تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، تو پاک ہے ، بے شک میں ظلم کرنے والوں میں سے تھا '' ۔

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

( إِنَّہٗ لَمْ یَدْعُ بِہَا مُسْلِمٌ فِیْ شَیْئٍ قَطُّ إِلاَّ اسْتَجَابَ اللّٰہُ لَہٗ بِہَا)

( صححہ الحاکم فی المستدرک ج ۱، ص ۵۰۵

ووافقہ الذہبی)

'' جو مسلمان اس دعا کے ساتھ کسی بھی چیز کے بارے میں دعا کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اسے یقینا قبول کرتا ہے '' ۔

7 ( اَللّٰہُمَّ إنِّیْ عَبْدُ کَ وَابْنُ عَبْدِکَ وَابْنُ أَمَتِکَ نَاصِیَتِیْ بِیَدِکَ ، مَاضٍ فِیَّ حُکْمُکَ ، عَدْلٌ فِیَّ قَضَاؤُکَ ، أَسْأَلُکَ بِکُلِّ اسْمٍ ہُوَ لَکَ سَمَّیْتَ بِہٖ نَفْسَکَ ، أَوْ عَلَّمْتَہٗ أَحَدًا مِّنْ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت