الصفحة 30 من 37

پریشانی اور صدمے کے وقت کی دعائیں

1 حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی:

(( اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا ) ) (ابو داؤد: ۱۵۲۵، وصححہ الألبانی فی صحیح سنن ابی داؤد ج ۱ ص ۲۸۴ )

'' اللہ ہی میرا رب ہے ، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا'' ۔

2 حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے:

(( لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ ، لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ َورَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ) ) (البخاری ۔ الدعوات باب الدعاء عند الکرب ۔ الفتح ج ۱۱ ص ۱۲۳ ، مسلم: ۲۷۳۰)

'' اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ عظمت والا ا وربرد بار ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ آسمانوں کا رب اور زمین کا رب اور عرشِ عظیم کا رب ہے '' ۔

3 حضرت علی رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی:

(( لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَتَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ) )

(مسنداحمد:۱/۹ وصححہ الشیخ احمد شاکر ج: ۲/ ۸۷)

'' اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ برد بار اور کریم ہے ، اللہ پاک ہے ، اور با برکت ہے وہ اللہ جو کہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اور تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو کہ تمام جہانوں کا رب ہے '' ۔

4 حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پریشان حال کو یہ دعا پڑھنی چاہیئے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت