فهرس الكتاب

الصفحة 38 من 108

فصل دوم:

حصولِ علم کا طریقہ کار

16.طلبِ علم کی کیفیت اور اس کے درجات:

جو طالب علم جس علم کے حصول کا عزم کرتا ہے، اگر وہ اس کے اصول و مبادی پر پوری گرفت حاصل نہیں کرتا تو منزلِ تکمیل تک رسائی سے محروم رہتا ہے۔ [1] نیز جو یک دم پورے کا پورا علم حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہ علم پورے کا پورا اس کی گرفت سے نکل جاتا ہے۔ [2] یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شنید اور سماعت پر علم کا ازدحام فہم کو بھٹکا دیتا ہے۔ [3]

لہٰذا ہر اس شخص کے لیے جو کسی علم و فن کا طلب گار ہے، ناگزیر ہے کہ وہ ذاتی کوشش سے نہیں، بلکہ کسی شیخِ کامل کی راہنمائی میں اس علم و فن کے اصول و مبادی پر کامل دسترس حاصل کرے اور پھر آہستہ آہستہ اس کی طلب میں لگ جائے۔

ارشادِ خداوندی ہے:

{وَقُرْآنًا فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَىٰ مُكْثٍ وَنَزَّلْنَاهُ تَنزِيلًا} [بني إسرائیل: ۱۰۶]

[2] فضل العلم لأرسلان (ص: ۱۴۴)

[3] شرح الإحیاء (۱/۳۳۴)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت