فهرس الكتاب

الصفحة 53 من 90

5۔اثرِ ثانی:

امام شعبی رحمہ اللہ ہی صحیح سند کے ساتھ ذمّ الغناء ابن ابی الدنیا میں فرماتے ہیں:

(لُعِنَ الْمُغَنِّيُ وَ الْمُغَنَّیٰ لَہٗ) [1]

'' گانے والا اور جس کے لیٔے گایا جائے،دونوں ہی ملعون ہیں۔''

6۔اثرِ ثالث:

ذمّ الملاھی ابن ابی الدنیا [نمبر ۵۵] میں صحیح سند سے امام شعبی رحمہ اللہ کے بارے میں مروی ہے:

(أَنَّہٗ کَرِہَ أَجْرَ الْمُغَنِّیَۃِ) [2]

'' وہ گلوکارہ کی اجرت کو برا سمجھتے تھے۔''

7۔اثرِ رابع:

مصنّف ابن ابی شیبہ میں امام عامر بن شراحیل شعبی رحمہ اللہ سے اسماعیل بن ابی خالد صحیح سند سے ایک روایت بیان کرتے ہیں،اس میں بھی ہے:

(أَنَّہٗ کَرِہَ أَجْرَ الْمُغَنِّیَۃِ)

'' وہ گلوکارہ کی اُجرت کو مکروہ جانتے تھے۔''

اور انھوں نے اس میں مزید یہ بھی فرمایا ہے:

(مَا أُحِبُّ أَنْ آکُلَہٗ) [3]

'' میں اسے کھانا پسند نہیں کرتا۔''

[2] بحوالہ سابقہ ص:۱۲

[3] مصنف ابن ابی شیبہ ۷؍۹؍۲۲۰۳ بسند صحیح بحوالہ تحریم آلات الطرب ص:۱۰۱

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت