فهرس الكتاب
الصفحة 107 من 357
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی بڑی مثالی اور ہر قسم کی آلائشوں سے پاک تھی۔ جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن بڑا خوبصورت ،منفرد اور نرالا تھا، اسی طرح آپ کی نو عمری کا دور بھی بڑا عمدہ تھا۔ جس معاشرے میں آپ جلوہ گر ہوئے وہ بہت ہی بگڑا ہوا تھا۔ دور جاہلیت سے اہل مکہ مکرمہ کتنے ہی غلط کام کرتے چلے آرہے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان تمام آلائشوں سے محفوظ رکھا اور اپنے محبوب کی مکمل حفاظت فرمائی۔ یہ حفاظت کیسے فرمائی؟ اس سلسلے میں آیئے ابن الأثیر کے حوالے سے ایک واقعہ ملاحظہ کرتے ہیں:
حجم الخط: