فهرس الكتاب

الصفحة 738 من 1287

دعوت کے ادوار و مراحل

ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں جو ایک دوسرے سے مکمل طور پر نمایاں اور ممتاز تھے ۔ وہ دونوں حصے ہیں:

1۔مکی زندگی تقریبًا تیرہ سال

2۔مدنی زندگی دس سال

پھر ان میں سے ہر حصہ کئی مرحلوں پر مشتمل ہے اور یہ مرحلے بھی اپنی خصوصیات کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف اور ممتاز ہیں ۔ اس اندازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ زندگی کے دونوں حصوں میں پیش آنے والے مختلف حالات کا گہرائی سے جائزہ لینےکے بعد ہو سکتا ہے ۔

مکی زندگی تین مرحلوں پر مشتمل تھی

1۔پس پردہ عوت کا مرحلہ ... تین برس ... .

2۔اہل مکہ میں کھلم کھلا دعوت و تبلیغ کا مرحلہ ... چوتھے سال نبوت کے آغاز سے دسویں سال کے اواخر تک ٭

3۔مکہ کے باہر اسلام کی دعوت کی مقبولیت اور پھیلاؤ کامرحلہ ... دسویں سال نبوت کے اواخر سے ہجرت مدینہ تک ٭

مدنی زندگی کے مراحل کی تفصیل اپنی جگہ آر ہی ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت