فهرس الكتاب

الصفحة 874 من 1287

مدنی زندگی

مدنی عہد کو تین مرحلو ں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے:

۱۔پہلا مرحلہ:اسلامی معاشرے کی تاسیس اور اسلامی دعوت کے قابو پانے کا مرحلہ۔ اس میں فتنے اوراضطرابات بر پا کیے گئے۔ اندر سے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور باہر سے دشمنوں نے مدینہ کو صفحۂ ہستی سے مٹانے اور دعوت کو بیخ وبن سے اکھاڑنے کے لیے چڑھائیاں کیں۔ یہ مرحلہ مسلمانوں کے غلبے اور صورت حال پر ان کے قابو پانے کی صورت میں صلح حدیبیہ ذی قعد ہ ۶ھ پر ختم ہوجاتا ہے۔

۲۔دوسرا مرحلہ:جس میں بت پر ست قیادت کے ساتھ صلح ہوئی۔ شاہان عالم کو اسلام کی دعوت دی گئی اور سازشوں کے اطراف کا خاتمہ کیا گیا۔ یہ مرحلہ فتح مکہ رمضان۸ ھ پر منتہی ہوتا ہے۔

۳۔تیسرا مرحلہ:جس میں خلقت اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوئی۔ یہی مرحلہ مدینہ میں قوموں اور قبیلوں کے وفود کی آمد کا بھی مرحلہ ہے۔ یہ مرحلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ کے اخیر، یعنی ربیع الاول ۱۱ ھ تک کو محیط ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت